?>?> جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول - اسلام ٹائمز
0
Monday 24 May 2021 21:40

جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول

جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی سے معاشی تباہی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی ایمان داری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا، حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کے لئے پرانی مردم شماری کا استعمال کیا، وزیراعظم صاحب، مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا، آج حکومت کا ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، ایک کو بھی پورا نہ کرسکے، عمران خان عوام کے سامنے سرنڈر کرکے جھوٹے دعوے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ملک کی غذائی اجناس کی درآمدی بل میں 53 فیصد کا اضافہ معاشی کارکردگی پر طمانچہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 934297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش