1
Tuesday 15 Jun 2021 11:17

ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے

ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے
اسلام ٹائمز۔ ایران نے کورونا کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں اور زائرین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی مسافر اور زائرین اب مشروط طور پر ایران آسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر اور زائرین جنہوں نے ویکسی نیشن کروا لی ہے، وہ ایران کے سفر کیلئے اہل ہوں گے۔ ایران نے بھارت کیلئے ابھی پابندی برقرار رکھی ہے۔ دوسری جانب ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے رابطہ کرنے پر لاہور قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی ہمیں باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی، جیسے ہی اطلاع موصول ہوگی، ویزوں کا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 938128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش