?>?> کورونا سے ہوئیں اموات کی تعداد مودی حکومت کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، اسد الدین اویسی - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 15 Jun 2021 17:23

کورونا سے ہوئیں اموات کی تعداد مودی حکومت کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، اسد الدین اویسی

کورونا سے ہوئیں اموات کی تعداد مودی حکومت کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کووڈ- 19 وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد مودی حکومت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت حقیقت کو چھپا رہی ہے۔ انہوں نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مودی حکومت کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے زیادہ اموات نہیں ہوئیں، اس کا ملک کے عام آدمی کی حالت اور اموات سے رابطہ ختم ہوگیا، وہ اس سے کوسوں دور ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے ان میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اسدالدین اویسی نے ان دعوؤں کا بھی حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ملک میں پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر کے دوران کہیں زیادہ موت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے الزام لگایا کہ حکومت نے دوسری لہر کے لئے خاطر خواہ تیاری نہیں کی تھی اور ویکسینیشن آرڈر جاری کرنے میں تاخیر کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں لوگ ان ناکامیوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے، اس لئے وہ سچائی کو قبول نہیں کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر مبینہ حملوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مسلمانوں کے وقار کے حق کو ہندوتوا کے غنڈوں کے ذریعہ چھینا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 938180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش