0
Wednesday 16 Jun 2021 23:11

ناکام صیہونی فلیگ مارچ "بینیٹ" مخالف ریلی میں بدل کر ختم

ناکام صیہونی فلیگ مارچ "بینیٹ" مخالف ریلی میں بدل کر ختم
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں لیکوڈ پارٹی کے انتہاء پسند و متعصب یہودیوں کی جانب سے اشتعال انگیز فلیگ مارچ منعقد کیا گیا جو اپنی ناکامی کے باعث بالآخر نئے صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے خلاف ریلی میں بدل کر قدس شریف کے مشرقی حصے میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اشتعال انگیز ریلی میں شریک انتہاء پسند یہودیوں نے اسرائیلی پرچم کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انہوں نے "بینیٹ خائن ہے" اور "بینیٹ جھوٹا ہے" جیسی تحریں لکھ رکھی تھیں جبکہ وہ عرب باشندوں کے ساتھ ساتھ نئی اسرائیلی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگاتے رہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے کئی روز قبل متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس اشتعال انگیز صیہونی ریلی کی جانب سے مسجد اقصی کی بیحرمتی نہیں ہونے دے گا جبکہ اس ریلی کے مقابلے میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھی قدس شریف کے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 17 فلسچینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش