?>?> امریکا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک - اسلام ٹائمز
0
Monday 21 Jun 2021 01:27

امریکا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

امریکا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ بٹلر کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ کاؤنٹی کے تفتیش کنندہ وینے گارلوک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حادثہ 65 انٹراسٹیٹ پر ہوا جس میں سڑک پر پانی کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے سبب ایک کار الٹ گئی اور باقی دیگر 15 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 17 سال کے درمیان ہیں، جو کاؤنٹی گرلزرینج جارہے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جب کہ گارلوک نے اس حادثے کو الباما کا اب تک کا سب سے بدترین حادثہ قرار دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش