?>?> سید ابراہیم رئیسی کا صدر بننا ایرانی عوامی کی استعمار کیخلاف سنہری جیت ہے، وسیم رضا کشمیری - اسلام ٹائمز
0
Monday 21 Jun 2021 15:38

سید ابراہیم رئیسی کا صدر بننا ایرانی عوامی کی استعمار کیخلاف سنہری جیت ہے، وسیم رضا کشمیری

امید ہے کہ نئی ایرانی حکومت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، کشمیری اسکالر
سید ابراہیم رئیسی کا صدر بننا ایرانی عوامی کی استعمار کیخلاف سنہری جیت ہے، وسیم رضا کشمیری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی پیروزی اور فتح پر ایرانی عوام اور دنیا بھر کے انقلابی حلقوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران میں مقیم نوجوان کشمیری اسلامی اسکالر وسیم رضا نے اسے حق پرستوں کی استعماری قوتوں و ان کے آلہ کاروں کیخلاف سنہری جیت سے تعبیر کیا۔ عالمی شہرت یافتہ المصطفیٰ (ص) بین الاقوامی یونیورسٹی ایران کے اسلامی اسکالر اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار وسیم رضا کشمیری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایران کے عوام نے مثل سابق وحدت اور بصیرت کے ذریعے اپنے ملک کے اندرونی و خارجی دشمنوں کو حیرت میں ڈال کر ایک صالح، باتقویٰ، صادق، شجاع، زحمتکش، عوام دوست اور مدبر سیاستدان آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو بطور صدر منتخب کرکے نورانی انقلاب کے ساتھ تجدید عہد اور اپنے حریت پسند ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے تمام موانع اور سختیوں کو عبور کرکے مقام معظم رہبری کی فرمایشات و نصیحتوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جبکہ مغربی حمایت یافتہ میڈیا، اداروں اور دشمن کے شعوری و غیر شعوری آلہ کاروں نے جس طرح انتخابات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا اور کورونا بیماری کو بطور ہتھیار استعمال کرکے عوام کے ذہنوں کو خراب کرنے کی سازش رچائی تھی، عوام کی شدید گرمی کے باوجود بھاری اکثریت نے اس سارے پر پانی پھیر دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کی صفوں میں مایوسی اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وسیم رضا نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرابرہی والی حکومت میں انقلاب کو مزید استحکام، عوام کے دنیاوی و اخروی اہداف کا حصول اور مستضعفین جہان کی دادرسی اور دیرنہ مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 939268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش