0
Friday 23 Jul 2021 22:12

پشاور، عید پر زیادہ کھانے کیوجہ سے ہزاروں لوگ ہسپتال پہنچ گئے

پشاور، عید پر زیادہ کھانے کیوجہ سے ہزاروں لوگ ہسپتال پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ عید قرباں کے موقع پر بسیار خوری کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 ہزار سے زائد مریضوں کو ایل آرایچ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، جن میں سے بسیارخوری کے 2 ہزار سے زائد مریض شامل ہیں۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق 5 ہزار مریضوں میں سے میڈیکل کے 3 ہزار سے زائد جبکہ سرجیکل کے دو ہزار سے زائد مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ عید کے ایام میں روڈ ایکسیڈنٹ کے 190 زخمیوں جبکہ جانوروں کی ٹکر سے 12 زخمیوں کو ایل آر ایچ ایمرجنسی لایا گیا جب کہ قربانی کے وقت چھری سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔
خبر کا کوڈ : 944758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش