0
Friday 23 Jul 2021 23:23

تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔ ان اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش