0
Saturday 24 Jul 2021 09:01

برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہوگئے اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین صحت نے نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔ ادھر امریکا میں 83 فیصد کورونا کیسز میں وائرس کی بھارتی قسم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اسپتالوں میں 97 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک 99 فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 944830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش