0
Saturday 24 Jul 2021 22:32

یوگی آدتیہ ناتھ جرائم کی دنیا کیلئے ہیرو بن گئے ہیں، اکھلیش یادو

یوگی آدتیہ ناتھ جرائم کی دنیا کیلئے ہیرو بن گئے ہیں، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کبھی جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی بات کرنے والے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ جرائم دنیا کے لئے ہیرو بن گئے ہیں اور ان کا پورا انتظامیہ افسران کے سامنے سرنگو ہے۔ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ اترپردیش پوری طرح جنگل راج میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہیں اور بہن بیٹیاں حیوانیت کی شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب لوٹ، اغوا، قتل اور بے روزگار کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں آج جو حالت ہے اس سے سماج کا ہر شخص خائف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلے کے جذبے سے اپوزیشن کے خلاف ہراسانی کی کارروائی تو عام بات ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اب تو اظہار رائے کی آزادی پر بھی یہاں پابندی عائد کر دی گئی ہے، میڈیا کی آواز آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعہ دبائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور بی جے پی کے خلاف تبصرہ کرنا بھی جرم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے غداری کے مقدمے تو ہر مخالفیں پر لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج یہاں عوام پریشان ہیں اور اب بس 2022ء کے اسمبلی انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے آزاد اترپردیش بنانے کا عوام کا ارادہ تب ہی کامیابی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 944927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش