0
Saturday 24 Jul 2021 23:46

دفاع عزاداری کانفرنس ملکی سالمیت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، علامہ صادق جعفری

دفاع عزاداری کانفرنس ملکی سالمیت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا اجلاس وحدت ہاؤس انچولی میں علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں منعقد ہو۔ اجلاس می 25 جولائی کو آئی آر سی لان میں منعقد ہونے والی دفاع عزاداری کانفرنس کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کا دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات میں شہر کراچی کی ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، تاکہ ایام عزاء میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اجلاس میں اراکین کابینہ مولانا ملک غلام عباس، مولانا محمد رضا جعفری، عسکری رضوی، زین رضوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ دفاع عزاداری کانفرنس ملکی سالمیت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 944957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش