0
Monday 26 Jul 2021 23:04

پاراچنار، علامہ اعجاز بہشتی کی وفد کے ہمراہ علامہ عابد الحسینی سے ملاقات

پاراچنار، علامہ اعجاز بہشتی کی وفد کے ہمراہ علامہ عابد الحسینی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی کی سربراہی میں یکم اگست کو شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے لیاقت باغ جلسہ کی رابطہ مہم کے سلسلے میں پاراچنار کا دورہ کیا، اس دوران وفد نے استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی کیساتھ مدرسہ خامنہ ای میں ملاقات کی اور انہیں یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں 33ویں برسی قائد شہید (قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس) میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدرِ تحریک حسینی حاجی عابد حسین جعفری اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ارشاد حسین بنگش، جلال حسین طوری اور سید وسیم الحسن بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 945256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش