0
Monday 26 Jul 2021 23:31

پاراچنار، شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، موسیٰ الیون فاتح

پاراچنار، شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، موسیٰ الیون فاتح
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی ضلع کرم کی جانب سے منعقدہ شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میچ موسیٰ الیون پاراچنار اور عرفان ایف سی ٹل کے مابین کھیلا گیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرکے ایک ایک گول سکور کیا، میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جس میں موسیٰ الیون نے رننگ پینلٹیز پر عرفان ایف سی ٹل کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، فائنل میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایم این اے ساجد طوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ پاک فوج 72 بلوچ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حماد خان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرم انچارج عدنان حبیب مالک، فرزند شہید نواز آغا عرفانی ہادی عرفانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کھیل کے اختتام پر مہمانان گرامی نے آفیشلز، رنر اپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 945259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش