0
Tuesday 27 Jul 2021 23:42

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی
اسلام ٹائمز۔ سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 450 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1796 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 450 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93750 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 945471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش