0
Wednesday 28 Jul 2021 18:46

یہ کیسی ریاست مدینہ عمران خان کیخلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، بلاول

یہ کیسی ریاست مدینہ عمران خان کیخلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے غیر آئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کر دیا۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دو فراد کے قتل کے افسوسناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرا دیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو توقتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تھا کہ دوافراد کے قتل پر جوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چوہدری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام سے بے چینی کے اثرات دور رس ہوں گے، دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کیلئے ہے، چوہدری یاسین کے گھر کے محاصرے سے لے کر چادر اور چار دیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 945615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش