0
Wednesday 28 Jul 2021 22:48

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں بڑے لاک ڈاؤن کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سخت اور بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں کورونا کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر دباؤ میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے، شہری خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی، متحدہ، جماعت اسلامی کورونا کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 945642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش