0
Thursday 29 Jul 2021 16:30

اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے، اس کا اثر یہاں نہیں ہونا چاہیئے، وزیراعلیٰ سندھ

اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے، اس کا اثر یہاں نہیں ہونا چاہیئے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے۔ مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کا ضابطہ اخلاق اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، علما کرام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، حکومت ہر طرح سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہرخطرناک ہے، کراچی کورونا سے شدید متاثر ہے، کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، جو بات طے ہوجائے اس پر من و عن عمل کرنا سب پر لازمی ہوگا، جو روٹس تعین کئے گئے ہیں اُن تک محدود رہنا ہوگا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے، اس کا اثر یہاں نہیں ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے بھی علماء کرام سے اجلاس کرچکے ہیں، علماء کرام کو سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، علماء کرام کی سیکیورٹی کے لئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے اُس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے، علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پر عمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 945769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش