0
Saturday 31 Jul 2021 23:27

سندھ حکومت کا لاک ڈان کے تحت لگائی گئی بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان

سندھ حکومت کا لاک ڈان کے تحت لگائی گئی بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاک ڈان کے تحت لگائی گئی بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جزوی لاک ڈاؤن سے متعلق ترمیمی نوٹیفیکشن جاری کیا۔ نئے حکمنامہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور گاڑیوں میں بھی 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے، جبکہ رکشہ، ٹیکسی، چنگ چی کو بھی اپنی حدود میں چلانے کی اجازت ہوگی، تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100 فیصد ویکسین پر کام کی اجازت ہوگی۔ ملازمین کے 100 فیصد ویکسین سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کرا کر اجازت حاصل کی جا سکے کی۔

نئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے دودھ کی دکانوں اور بیکریز پر شام 6 بجے وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، علاوہ ازیں چنگچی، رکشہ اور ٹیکسی کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ پرائیوٹ گاڑی میں صرف 2 افراد کے بیٹھے کی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ نئے اعلان کے مطابق ویکسین مراکز جانے کیلئے بس، منی بس کو خصوصی پرمٹ جاری ہوگا، بس میں گنجائش سے نصف مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی اور بس عملے کا کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پایا گیا تو 30 روز کیلئے سیل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 946153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش