0
Saturday 31 Jul 2021 23:28

کورونا سے کراچی میں بھارت جیسی حالت ہوئی تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول

کورونا سے کراچی میں بھارت جیسی حالت ہوئی تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کا خیال رکھنے کی بجائے ہماری بےعزتی کروا رہی ہے، سندھ میں اگر کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وفاقی حکومت نہ تو کورونا پر خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی کام کرنے دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق طالبان عہدے دار کو کشمیر کا حکم ران بنایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کا وزیر فائرنگ کرتا رہا، پیسے بانٹتا رہا لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، ہم ہر کٹھ پتلی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مل کر کام کریں تو پنجاب میں بزدار اور وفاق سے عمران کو بھگا سکتے ہیں، جمہوری نظام میں رہتے ہوئے اس حکومت سے نجات لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ چلایا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود 11 سیٹیں حکومت کے منہ سے چھینیں، عمران خان عام آدمی کے لیے تکلیف دہ پالیسیاں بناتے ہیں، عام آدمی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، ملک میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 946155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش