0
Sunday 1 Aug 2021 00:06

قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے، پاراچنار کے شہری کی اپیل

قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے، پاراچنار کے شہری کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ایک غریب شہری محمدی خان نے کہا ہے کہ ان کی پدری اور انتقالی اراضی پر گاوں کے بااثر لوگ قبضہ کی کوشش کررہے ہیں اور طاقت کے زور پر ان کی جائیداد چھینی جارہی ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقے دڑاداڑ مالوٹہ کے ایک غریب شہری محمدی خان نے کہا کہ دڑادڑ میں ان کی انتقالی زمینیں ہیں اور وہ آباو اجداد سے اس علاقے میں رہائیش پذیر ہیں، اب گاوں کے بااثر لوگ طاقت اور پیسے کے زور پر ان کی انتقالی زمیں پر قبضہ کرنے کوشش میں ہیں اور بار بار انکے خلاف درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔ محمدی خان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین کے خلاف کاراوائی کی جائے اور پولیس و ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی اور ناجائز دعووں کا فوری نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 946171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش