?>?> سندھ میں ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 4 Aug 2021 02:02

سندھ میں ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

سندھ میں ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، آن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت، علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس عاشورہ اور ایام عزاء کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا، گائیڈ لائنز تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی گئیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں میں کم تعداد کی شرکت کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہا ہے کہ مجالس کیلئے آن لائن سیشن کو ترجیح دی جائے، مجالس و جلوس کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں اور ماسک کے بغیر شرکت کی کسی کو بھی اجازت نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 946686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش