0
Thursday 16 Sep 2021 22:34

ایم کیو ایم نے اپنے مقتولین کے خانوادوں کو بھی بھلا دیا​​​​​​​

ایم کیو ایم نے اپنے مقتولین کے خانوادوں کو بھی بھلا دیا​​​​​​​
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مقتول رہنماء عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج چار کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں، برطانوی شہر لندن کے گائز اسپتال آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں۔ گائز اسپتال کے عملے نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو اسپتال پہنچایا۔ شمائلہ فاروق نے کہا کہ کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں، شہداء کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی رہنماء عمران فاروق کو 11برس قبل لندن میں قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 954218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش