0
Saturday 18 Sep 2021 22:30

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کر دیا۔ دستی بم حملے سے اب تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش