0
Sunday 19 Sep 2021 01:03

طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری

طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا عمران خان اور تاجک صدر طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کریں گے، تاجک صدر کو دنیا بھر میں موجود تاجک احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا تاجک صدر نے وزیر اعظم سے دونوں دھڑوں کو قریب لانے میں اظہار دلچسپی کیا، اس سلسلے میں طالبان سے مذاکرات کا اعلان تاریخی اقدام ہے، طالبان کے لیے وہ گروپ حکومت میں شامل کرنا آسان نہیں جو دہائیوں سے ان سے لڑ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا افغان مسائل کے پائیدار حل کے لیے دونوں دھڑوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سماجی و اقتصادی بحالی اہم عنصر ہے، تاجک صدر اور عمران خان نے خطے میں امن کے لیے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش