0
Friday 24 Sep 2021 00:20

پشاور، یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی بلیک میں فروخت کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور، یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی بلیک میں فروخت کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت پکڑا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو اس کے سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، گروہ کے ارکان یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے چینی بلیک میں فروخت کر رہے تھے، یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر کو بھی گرفتار کرلیا ہے، چارسدہ روڈ اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں گوداموں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 52 یوٹیلیٹی اسٹور کی چینی سے بھری بوریاں برآمد کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی ہزاروں کی تعداد میں خالی شدہ پلاسٹک بیگ بھی برآمد ہوئے، گروہ کے ارکان یوٹیلیٹی اسٹور کی پیکنگ سے چینی نکال کر پرائیویٹ پیکنگ میں پیک کر رہے تھے، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 955425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش