0
Friday 24 Sep 2021 01:16

سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنا حق نہ لیں تو انکی اولاد دعویٰ نہیں کرسکتی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

عیسیٰ خان نے 1935ء میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی اور اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا۔ لیکن دونوں بہنوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامے کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ تاہم دونوں خواتین کے انتقال کے بعد ان کے بچوں نے 2004ء میں نانا کی وراثت میں حق دعویٰ دائر کیا تھا۔ سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا، لیکن پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیدیا اور سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
خبر کا کوڈ : 955434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش