0
Monday 27 Sep 2021 19:46

امام حسین (ع) نے میرٹ کی بالادستی قائم کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، ڈاکٹر مشتاق حکیمی

امام حسین (ع) نے میرٹ کی بالادستی قائم کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، ڈاکٹر مشتاق حکیمی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں میرٹ کی بالادستی قائم کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ روندو میں روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ کی طرف سے منعقدہ یوم حسین (ع) کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حکیمی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے یزید کی طرف سے ہونے والی میرٹ کی پامالی پر صدائے احتجاج بلند کیا اور میرٹ کی بالادستی کے قیام میں ہر ممکن قربانی پیش کی اور میرٹ کی اس بالادستی کے قیام میں آپ کے تمام اصحاب اور اہل حرم نے بھی آپ کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی بحالی ہم سب کا اولین وظیفہ ہے۔ ڈاکٹر حکیمی نے امام عالی مقام کا اپنے بھائی محمد حنفیہ کو لکھنے والے وصیت نامے کو میرٹ کا دستور قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہر حسینی کو اسی راستے پر گامزن ہوتے ہوئے ہر مشکل سے مقابلہ کرنا چاہیے اور قربانی درکار ہوئی تو حسینی جذبہ لئے ہوئے حسینی قربانی پیش کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 956029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش