0
Tuesday 30 Aug 2011 22:04

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر ہو گی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر ہو گی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، کل پاکستان میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ ملک بھر سے چاند دیکھے جانے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے تصدیق کے بعد چاند کی شرعی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کل یکم شول المکرم اور عیدالفطر کا اعلان کیا۔ قبل ازیں شوال 1432ھ کا چاند دیکھنے کے لئے کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں میٹ کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ دوران اجلاس ملک بھر سے موصول ہو نے والی 21 شہادتوں کا شرعی طور پر جائزہ اور تصدیق کی گئی اور چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے چاند دیکھے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن کراچی سمیت سندھ میں بادلوں کی موجودگی کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری کا سامنا رہا، تاہم کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئی، جس کے بعد شوال کے چاند کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 95659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش