0
Friday 15 Oct 2021 22:13

گلگت بلتستان کابینہ اجلاس میں صرف 3 وزیر اور ایک مشیر شریک، 9 وزیر اور ایک مشیر غیر حاضر

گلگت بلتستان کابینہ اجلاس میں صرف 3 وزیر اور ایک مشیر شریک، 9 وزیر اور ایک مشیر غیر حاضر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انتہائی کم وزراء نے شرکت کی۔ جمعہ کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں صرف 3 وزیر اور ایک مشیر شریک ہوئے جبکہ دیگر 9 وزراء اور ایک مشیر غیر حاضر رہے۔ کابینہ اجلاس میں وزیر زراعت کاظم میثم، وزیر خزانہ جاوید منوا، مشیر قانون سہیل عباس اور وزیر تعمیرات شریک ہوئے جبکہ دونوں سینیئر وزراء راجہ ذکریا اور کرنل (ر) عبیداللہ بیگ، وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، وزیر صحت حاجی گلبر، وزیر برقیات مشتاق، وزیر بلدیات عبد الحمید، وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، صوبائی وزیر شاہ بیگ، مشیر خوراک شمس لون اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

جی بی کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی کم تعداد کے ساتھ صوبائی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا تھا۔ جمعہ کے روز کئی وزراء گلگت میں ہی موجود تھے لیکن وہ کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ وزراء کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جب اس سلسلے میں کئی غیر حاضر وزراء سے رابطہ کیا گیا، سب نے نمبر بند کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 958883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش