0
Friday 15 Oct 2021 22:43

کراچی میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں، شہر میں چراغاں

کراچی میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں، شہر میں چراغاں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انتظامیہ نے عید میلادالنبیﷺ عقیدت و حترام سے منانے کیلئے علما کرام اور منتظمین سے مشاورت کے بعد تمام ضروری انتظامات کئے ہیں، ڈپٹی کمشنرز کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکوررٹی ادارے الرٹ ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں شہری اداروں کے تعاون سے سیکورٹی اور جلوس کے راستوں پر سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کرا دیا ہے، صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت تمام ضروری شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کئے گئے ہیں، متعلقہ بلدیاتی ادارے بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کے کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز کے تعاون سے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن خود اپنی نگرانی میں ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے علما کرام اور مذہبی رہنماؤں اور منتظمین سے ان کا رابطہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 958889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش