0
Saturday 16 Oct 2021 10:28

مہنگائی نیچے نہیں آئے گی، وزیر خزانہ

مہنگائی نیچے نہیں آئے گی، وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبردار کر دیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہو رہی ہیں اس کی  وجہ معلو م نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئے گی، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آ گیا ہے جس سے پتا لگایا جا سکتا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر  کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی  ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف کو اعدادوشمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

 
خبر کا کوڈ : 958951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش