0
Saturday 16 Oct 2021 11:25

آئی ایم ایف کے کہنے پر ظلم کیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

آئی ایم ایف کے کہنے پر ظلم کیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولہ جب تک موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، ابھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت نے جو تجویز دی اس سے دگنا اضافہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر ظلم کیا جا رہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کر سکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کر لیں۔ (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے جینا تو پہلے ہی مشکل تھا اب ناممکن ہو گیا ہے، اس حکومت کو برادشت کرنا عوام کے بس میں نہیں رہا، سلیکٹڈ ٹولہ جب تک موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔ متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے اور سیلکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہیے، عوام سے استدعا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں، جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 958966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش