0
Saturday 16 Oct 2021 18:07

بھارت، کورونا معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری، شفایابی شرح بڑھکر 98.08 فیصد

بھارت، کورونا معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری، شفایابی شرح بڑھکر 98.08 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان شفایابی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہوگئی ہے۔ اس درمیان ملک میں جمعہ کو آٹھ لاکھ 36 ہزار 118 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک کل 97 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 045 افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15981 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 17861 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 961 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2046 کم ہو کر دو لاکھ ایک ہزار 632 ہوگئے ہیں۔ وہیں 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کا اعداد و شمار بڑھر کر 451980 ہوگیا ہے۔

بھارت میں صحتیابی کی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز 0.59 فیصد، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔ ریاست کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں 1072 فعال معاملات کم ہونے سے ان کی تعداد اب 95349 رہ گئی ہے۔ وہیں 9872 مریضوں کی صحتیابی سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4716728 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 67 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 26734 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش