0
Monday 18 Oct 2021 00:29

دنیا میں اتنی مہنگائی کہیں نہیں جتنی نہیں پاکستان میں ہے، اویس قادر شاہ

دنیا میں اتنی مہنگائی کہیں نہیں جتنی نہیں پاکستان میں ہے، اویس قادر شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔ ملک میں پٹرول کے نرخ میں 10 روپے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے وزیر نے کہا کہ کرایوں میں اضافے پر افسران کارروائی کریں، دنیا میں اتنی مہنگائی کہیں نہیں جتنی نہیں پاکستان میں ہے۔ اویس قادر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرض کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ حکومت جواب دے۔
خبر کا کوڈ : 959219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش