0
Tuesday 19 Oct 2021 23:13

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مزید 241 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے صوبے میں کیسز کی تعداد 4286 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں مزید 241 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جب کہ 115 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 4286، صحت یاب ہونے والے 2657 اور فعال کیسز 1624 ہوگئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بونیر سے 4، چترال پایان سے 3، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر پایان، کوہستان پایان اور مالاکنڈ سے ایک ایک، خیبر، جنوبی وزیرستان اور نوشہرہ سے 2، 2، کوہاٹ سے 28، مردان سے 57، پشاور سے 112، شانگلہ سے 4 اور نوشہرہ سے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 228 مریض داخل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش