0
Wednesday 20 Oct 2021 00:52

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپ، چائے اور نیاز کا اہتمام 

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپ، چائے اور نیاز کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مجلس وحدت مسلمین بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل مزمل حسین سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے استقبالیہ کیمپ میں ممبر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مزمل حسین اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسم بامسمی ہے اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ان شاء اللہ ہمارا اتحاد ہی دشمن کی موت ہے، آج کا دن عالم اسلام کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش