0
Sunday 24 Oct 2021 19:20

کوئٹہ، جام کمال کے اتحادیوں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ، جام کمال کے اتحادیوں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزراء، سینیٹرز، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں میں پیر کو ہونے والے تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری اجلاس سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 960305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش