0
Sunday 24 Oct 2021 19:28

اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔ ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ اتحاد جمہوریت کو بچانے کے لئے کیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت اور فوج کو ہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، حکومت میں اور باہر رہ کر مسائل حل کرنے کے دونوں آپشنز موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گی، اگر ہمارے کارکنان لاپتہ ہیں تو یہ ہمارا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 960306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش