0
Saturday 27 Nov 2021 10:15

لاہور شہر میں آج سے 3 روز تک اسکول بند رکھنے کا اعلان

لاہور شہر میں آج سے 3 روز تک اسکول بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے، آلودگی کے باعث لاہور شہر میں آج سے 3 روز تک اسکول بند رہیں گے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار پایا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 246 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں آج فیصل آباد 440 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔ ملک کے آلودہ ترین شہروں کی اس فہرست میں لاہور دوسرے، رائے ونڈ 255 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، گوجرانوالہ 238 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے، ملتان 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کو فضائی آلودگی کی سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، آلودگی میں اضافے کے پیشِ نظر لاہور میں آج سے پیر تک سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ لاہور کی انتظامیہ نے بچوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش