0
Saturday 27 Nov 2021 14:29

سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کو رہا کر دیا گیا

سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کی ضمانت منظور ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہ قبل سردار تنویر بلوچ کو لاپتہ کیا گیا تھا اور یکم ستمبر کو بلوچستان کی لورالائی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اڑھائی ماہ میں قانونی پیشرفت کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ جس پر اب انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سردار تنویر حیدر بلوچ کا شمار ملت تشیع کے دانشور اور سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی بازیابی کیلئے شیعہ سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش