0
Monday 29 Nov 2021 22:13

علامہ سید یاسر سبزواری ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نامزد

علامہ سید یاسر سبزواری ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نامزد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگملک اقرار حسین، مسئول مرکزی سیکرٹریٹ ارشاد حسین بنگش اور مرکزی کوآرڈینٹر برائے امور تربیت مولانا ظہیر الحسین کربلائی نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ ریاست جموں کشمیر کابینہ کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ریاستی کابینہ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حمید نقوی سمیت تمام ریاستی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریاستی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کابینہ نے اکثریت رائے سے اہم فیصلہ جات کئے۔ جن کے مطابق علامہ سید تصور جوادی جو کہ حادثہ کی وجہ سے شدید علیل ہیں اور بظاہر طبی طور پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے سے قاصر ہیں لہذا کابینہ کے اتفاق رائے سے فاضل قم علامہ سید یاسر سبزواری کو آئندہ 4 ماہ کے لئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کے طور نامزد کیا گیا ہے اور کابینہ کی درخواست پر انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

علاوہ ازیں کابینہ میں موجود عہدیداران بدستور اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے اور باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے مزید شعبہ جات کو بھی فعال کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق شعبہ جات کی مسئولیت تبدیل بھی کی جاسکتی ہے۔ آئندہ ماہ سے تمام تنظیمی امکانات و وسائل ریاستی کابینہ کو فراہم کئے جائیں گے اور کابینہ پر مشتمل تین رکنی فنانس کمیٹی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ میرپور اور باغ سے ایک، ایک ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور دو، دو نئے تنظیمی اراکین کو ریاستی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ریاستی آفس کو مناسب جگہ پر شفٹ کیا جائیگا جہاں پر عوامی رابطہ آسان ہو۔ مرکزی وفد نے علامہ تصور جوادی کی عیادت کی اور تنظیمی فیصلہ جات اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔ نیز مرکزی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے خصوصی سلام پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 966061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش