0
Monday 29 Nov 2021 23:48

استعمار سے مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رہیگی، رمطان لعمامرہ

استعمار سے مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رہیگی، رمطان لعمامرہ
اسلام ٹائمز۔ الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی روز کی مناسبت سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ الجزائر، تمام مظلومین خصوصا مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی اپنا تاریخی کردار ادا کرتا رہے گا۔ عرب ای مجلے "الخليج الجديد" کے مطابق رمطان لعمامرہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت نہ صرف الجزائر کیجانب سے اپنائی گئی ایک عقلانی سیاست بلکہ استعماری طاقتوں اور غیر ملکی قبضے کے خلاف اصلی الجزائری عوام کے اعتقاد کا جزو لاینفک ہے۔ الجزائر کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الجزائر کے عوام نے 122 سالہ فرانسیسی استعمار کے خلاف اپنے عظیم انقلاب کے ذریعے یہ بات ثابت کر دی تھی، کہا کہ الجزائر نے آزادی کے بعد افریقہ و ایشیاء میں آزادی طلب تحریکوں کی حمایت کے حوالے سے  اپنی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رمطان لعمامرہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ الجزائری عوام کو ان کے تاریخی کردار سے منحرف کرنے کے لئے سرحدوں کے پار اور اندر سے ہونے والی مسلسل سازشیں کبھی کامیاب نہ ہوں گی جبکہ الجزائر عرب و بين الاقوامی منظر سے دور ہو جانے کے بعد اب دوبارہ تعمیری رستے پر گامزن اور خطے و بين الاقوامی سطح پر اثرورسوخ کا حامل ہو گیا ہے۔ الجزائری وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر کے خلاف سازشیں کبھی نہ رکیں گی جبکہ اب ایسا محسوس ایسا ہوتا ہے کہ جیسے غاصب صیہونی رژیم الجزائر کے خلاف جنگ پر اتر آئی ہو۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ الجزائر چاہتا ہے کہ آئندہ کے اجلاس میں تمام عرب ممالک کو جمع کرے اور فلسطینی عوام کی حمایت اور "عرب امن انیشی ایٹو" پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک متفقہ موقف تک پہنچ جائے۔
خبر کا کوڈ : 966082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش