0
Tuesday 30 Nov 2021 10:29

لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، جوبائیڈن

لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث لاک ڈاؤن لگانے کے آپشن کی تردید کر دی۔ واشنگٹن میں جوبائیڈن نے امریکیوں سے ٹیلی وژن پر خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اومی کرون ویرنٹ خوف کا نہیں تشویش کا باعث ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ کورونا ویرینٹس سے نمٹنے کے لیے آج کہیں زیادہ طریقے موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتھونی فوچی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بوسٹر کے ساتھ موجودہ ویکسینز اس معاملے میں معاون رہیں گی۔

 
خبر کا کوڈ : 966120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش