0
Sunday 5 Dec 2021 22:46

ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، قدوس بزنجو

ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے اور ان پر تشدد کرنے والے ملزم ہدایت خلجی کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتوار کی شب کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو پہلے سے ہی گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے باقی ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے برہنہ ویڈیوز بنانے والے گینگ کے تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش