0
Monday 6 Dec 2021 00:00

این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی، جس پر شہباز شریف اور مریم نواز نے مبارک بادیں پیش کی ہیں۔ تفصیلات مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا، تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل میں مقابلہ ہوا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے۔ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ رجسٹرد مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 تھی۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 967054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش