0
Monday 6 Dec 2021 01:05

وہاڑی، ڈی سی دفتر میں نصب قائداعظم کے مجسمے کی عینک چوری

وہاڑی، ڈی سی دفتر میں نصب قائداعظم کے مجسمے کی عینک چوری
اسلام ٹائمز۔ وہاڑی میں نصب قائد اعظم کے مجسمے پر لگی عینک کوئی نکال کر لے گیا، جس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب قائداعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا اور وہ عینک چوری کرکے لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جدید سی سی ٹی وی اور سکیورٹی انتظامات ہونے کے باوجود مجسمے سے عینک چوری ہونے کا واقعہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجسمے سے عینک چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے فوری رپورٹ طلب کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر دوسری عینک لگانے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 967061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش