0
Sunday 19 Dec 2021 23:48

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنما مولانا سجاد علی نقوی، خضر جسکانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما ئوں نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول نے قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کردیا، شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ آرمی پبلک سکول اور سانحہ مشرقی پاکستان دسمبر کے ایسے واقعات ہیں جو پاکستان کے لیے بھیانک ہیں، آج پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر مشکلات درپیش ہیں سیاسی و قومی جماعتوں کو ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 969305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش