0
Sunday 26 Dec 2021 23:42

یمن، صوبہ الجوف مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا

یمن، صوبہ الجوف مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ملک کے شمالی صوبے الجوف کی مکمل آزادی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحی سریع نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح قوتوں کے خلاف جاری "فجر الصحراء" کلین سویپ آپریشن کے دوران سوائے چند ایک صحرائی علاقوں کے، پورا صوبہ الجوف آزاد کروا لیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ان مزاحمتی کارروائیوں کے دوران تمام جارح قوتوں کو صوبہ الجوف سے نکال باہر کر دیا گیا ہے جبکہ اس صوبے کے تازہ آزاد ہونے والے علاقے کا رقبہ 1 ہزار 200 مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 970445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش