0
Tuesday 11 Jan 2022 21:18

وزیراعظم گھبرانا نہیں کی رٹ چھوڑیں جانے کی تیاری کریں، سراج الحق

وزیراعظم گھبرانا نہیں کی رٹ چھوڑیں جانے کی تیاری کریں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک معاشی ڈیزاسٹر کی زد میں، وزیراعظم نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگائی ہوئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے پاس اعلانات کا وقت بھی نہیں بچا، ہمارا یہ خیال ہے کہ اب وزیراعظم گھبرانا نہیں کی رٹ چھوڑیں جانے کی تیاری کریں، سٹیٹ بنک ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، ملک آئی ایم ایف کا اصطبل بن گیا، قومی سلامتی کے مشیر نے خود اعتراف کر لیا کہ حکومت امریکا کی تابع ہے، 22 کروڑ غیور عوام کے ایٹمی پاکستان کو امریکا کے تابعدار حکمران نہیں چاہییں، حکومت اور نام نہاد بڑی اپوزیشن آپس میں ملے ہوئے ہیں، عام پاکستانی سمجھتا ہے کہ دونوں اعتراف کے مابین اندرون خانہ این آر او ہو چکا ہے، پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں ڈیجیٹل دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، مسائل کی دلدل میں گھرے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔ انتخابی عمل سے قوم کا اعتماد مجروح ہو چکا ہے، عوام سمجھتے ہیں کہ ان کے ووٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آ رہی، سیاسی جماعتوں کو الیکشن شفاف بنانے کے لیے آپس میں بات چیت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کی آزادی کی ضرورت ہے، پاکستان جمہوری جدوجہد سے آزاد ہوا، اسے آگے لے کر جانے کیلئے سیاسی و جمہوری اقدار کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں فاروق ستار نے سابق ایم این اے وسیم حسین اور کاشف بخاری کے ہمراہ منصورہ کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی فی الفور مالی مدد کی جائے، افسوسناک واقعہ حکمرانوں کی نااہلی اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے پیش آیا، اس سے بڑھ کر بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت ملبہ سیاحوں پر ہی ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش