0
Saturday 15 Jan 2022 00:59

پاراچنار، ریڑھی بانوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، ریڑھی بانوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر کے ریڑھی بانوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ان کیلئے کوئی مناسب جگہ نہیں، جس پر انتظامیہ اور پولیس انہیں بازاروں میں نہیں چھوڑتے۔ ریڑھی بانوں کا مطالبہ تھا کہ ضلعی انتظامیہ ان کیلئے مناسب جگہ کا بندوست کرے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کیلئے تسلی کیساتھ روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں۔ دوسری جانب سٹی انچارج واجد علی اور پی پی آئی اشتیاق حسین نے ریڑھی بانوں کیساتھ مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کہ ڈی پی او چھٹی پر ہیں، ان کے آنے کے بعد باہم بیٹھ کر اس مسئلے کا بہتر حل نکال لیں گے۔ انہوں نے ریڑھی بانوں کو جمعے کے روز زیادہ احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی۔
خبر کا کوڈ : 973620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش